رواں برس رپورٹ پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو ویکسین نہ لگنے کا انکشاف

بچوں کے ویکسینیشن پروگرام میں بہتری کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں قومی پروگرام برائےحفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو پروگرام نے موجودہ صورتِ حال اور جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

دورانِ اجلاس کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے بتایا کہ اس سال کے پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو روٹین امیونزیشن کی کوئی ویکسین نہیں لگی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ویکسین نہ لگنے کے باعث بچوں میں مرض کی شدت بھی دیکھنے میں آئی ہے

اجلاس کے دوران ڈاکٹر مختار بھرتھ نے وفاقی اور صوبائی حکّام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیو سمیت تمام بیماریوں کی ویکسین کی ہر بچے تک فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پولیو سے متاثرہ اضلاع میں ای پی آئی اور پولیو پروگرام پر مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دیں۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نےکہا کہ پولیو ورکر آنے والی مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم بچوں کی نشان دہی کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ای پی آئی کے ویکسینیٹر ان بچوں کی ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنے کے ذمے دار ہوں گے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان بچوں کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، میں اور فیڈرل سیکریٹری ہیلتھ کیے گئے تمام اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے

ای پیپر دی نیشن