وفاقی کابینہ میں 2 خواتین سمیت 10 مزید ارکان کی شمولیت کا امکان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رواں ماہ کے دوران وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں ہیں، اس لئے کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے، لیگی قیادت دو خواتین کو بھی کابینہ میں لانے پر مشاورت کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، بیرسٹر عقیل کا نام شامل ہیں۔ حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب بھی وزراء کے نام پر غور جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن