سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ  بجلی 20 پیسے یونٹ مہنگی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 20 پیسے یونٹ کا اضافہ کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یونٹ 20 پیسے کا اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024ء کے ایک ماہ کیلئے ہو گا‘ ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن