بلوچستان کے علاقے وندر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بلوچستان کے مقام وندر پر پیش آیا جہاں 2گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کوئٹہ کی ہزارہ کالونی کی رہائشی تھیں، پانچوں خواتین کوئٹہ سے بہن کی عیادت کیلئےکراچی آرہی تھیں۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ لاشوں کو آبائی علاقے کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔