چونیاں: گزشتہ ہفتے اغوا کیا جانیوالا لڑکا زیادتی کے بعد قتل

چونیاں میں گزشتہ ہفتے اغوا کیے جانے والے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتول کو الہ آباد سے اغوا کیا جہاں انہوں نے 6 روز تک بچے سے زیادتی کی اور اس کی والدہ سے بھتے کا مطالبہ کرتے رہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ بھتہ وصولی کیلئے یتیم حسن علی کی والدہ کو کی جانے والی فون کال کی ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق بھتے کی رقم نہ ملنے پر ملزمان نے 13 سالہ حسن علی کو زیادتی کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔مقتول کے اغوا کا مقدمہ تھانہ الہ آباد میں درج تھا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش چھانگا مانگا نہر سے برآمد کی۔

ای پیپر دی نیشن