پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کی جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے 2022 کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت اب موسمیاتی ہنگامی صورتحال نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن دیگر ملکوں کے برعکس پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے موت کا خطرہ 15 گنا زیادہ ہے۔دوران خطاب اٹارنی جنرل نے3 اہم نکات پر زور دیا، ایک یہ کہ پیرس معاہدہ ، موسمیاتی ذمہ داریوں سے نمٹنے کا بنیادی فریم ورک ہے، دوسرا فنانس، تخفیف اور تعاون جیسی موسمیاتی ذمہ داریاں مساوات اور مشترکہ و متعلقہ صلاحیت کے ساتھ ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔اٹارنی جنرل منصور عوان نے مزید کہا کہ تیسرا معاہدے کی ذمہ داریوں کے متعلق تنازعات کو ان معاہدوں کے اندر ہی فراہم کردہ طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ
Dec 12, 2024 | 10:24