شام پر اسرائیل کے سیکڑوں حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

Dec 12, 2024 | 11:16

اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے جاری ہیں جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر480 حملے کیے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیج دی ہے جس نے 70سے 80 فیصد شام کے اسٹریٹیجک فوجی اثاثوں کو تباہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے  البیضا اور لطاکیہ بندرگاہ پر 15 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جب کہ دارالحکومت دمشق اور دیگر اہم شہروں میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات پر بھی حملے کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں۔دوسری جانب روس نے اسرائیلی حملوں کو شام اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں