پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 10 ہزار 804 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 13 ہزار کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
Dec 12, 2024 | 11:46