امریکہ کے نو منتخب صدر جیسے عوام کو روز کوئی نہ کوئی نیا سرپرائز دے رہی ہیں وہیں حلف اٹھانے سے پہلے انکو بھی ملا ایک حیران کن سرپرائز، امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر رے نے اچانک ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ کی جانب سے کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ کرسٹوفر نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس پر وفاقی تحقیقات میں مدد کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ خیال رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو تعینات کرنا چاہتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
صدارتی حلف لینے سے پہلے ٹرمپ کو ملا ایک حیران کن سرپرائز،کس نے دیا استعفی۔۔؟
Dec 12, 2024 | 13:42