اقوام متحدہ نے ایک مرتبہ پھرغزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظورکر لی گئی۔جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کیلئے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے، امریکا، اسرائیل اور دیگر سات ملکوں نے قرارداد کیخلاف  ووٹ دیا جبکہ 13 غیر حاضر رہے۔جنرل اسمبلی اجلاس میں امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی جس کے حق میں 159 ووٹ جبکہ 99 ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے اور 11 غیر حاضر رہے۔انروا کے حق میں منظور کی گئی قرار داد میں اسرائیل سے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں انروا کو غزہ پٹی میں بغیر رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے درکار معاونت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اب تک 44 ہزر 805 فلسطینی شہید ہو اور 1 لاکھ 6 ہزار 257 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن