لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کے باعث شدید طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مریضوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چند روز سے دل، ہیپاٹائٹس، ایڈز کی ادویات گھروں میں نہیں پہنچائی جا رہیں جس کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار مہنگی ادویات دے رہا تھا، ایک نئے ٹھیکیدار سے کنٹریکٹ کر لیا ہے جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔سلمان رفیق نے یہ بھی کہا کہ شہری سے دیہی علاقوں میں بھی دوا جانا شروع ہو جائے گی، جب کوئی پروگرام شروع ہوتا ہے اس کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا ایڈز، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو گھر ادویات پہنچانے کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھے گی اور اگلے چند روز میں معاملہ حل ہو جائے گا۔
پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا
Dec 12, 2024 | 14:20