سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام اباد نے توشہ خانہ ٹو میں عمران خان اور بشر ی بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف ائی اے کو منتقل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ ستمبر2024میں ایف ائی اے نے ضروری تحقیقاتی کاروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔ دوسری جانب اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ۔ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ۔ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی ،میاں محمود الرشید ،سمیت دیگر شامل ہیں ۔ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کاروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
Dec 12, 2024 | 15:55