چینی وفد نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات میں پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، چین کے کونسل جنرل نے بھی شرکت کی۔ صدر نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان اقتصادی ،تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کےعوام بالخصوص سرمایہ کاروں کےدرمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔ چینی وفد نے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا ، وفد نے زراعت،لائیو اسٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور چین کےاہم امورپر مشترکہ مفادات ،خیالات ہیں، پاکستان اورچین کےدرمیان کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گوادرپورٹ کوعلاقائی تجارتی اوراقتصادی حب کےطورپر ترقی دینامیرا وژن تھا،گوادر بندرگاہ سے علاقائی تجارت اوراقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اورمدد فراہم کرنے کیلئےپرعزم ہے،سندھ میں چینی زبان کےکورسز متعارف کرائے گئے ہیں۔
1 ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری
Dec 12, 2024 | 16:01