نیو جرسی کی فضا میں پراسرار ڈرونز،کہاں سے آئے۔۔؟امریکہ نے وضاحت کردی۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شواہد نہیں ملے کہ ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے تھا۔ پینٹاگون کے مطابق نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز سے متعلق شواہد نہیں ملے کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے تھا۔پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے حوالے سے رکن کانگریس جیف وان کا دعویٰ غلط ہے۔جیف وان نے کہا تھا کہ ڈرون مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی جہاز سے داغے جا رہے ہیں۔امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جیف وان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز، مدرشپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ آگے بڑھ سکے، یہ ڈرونز گرادینے چاہیے تھے تاہم اس معاملے پر ہمیں فوج الرٹ نظر نہیں آرہی۔ صحافی کے سوال کے جواب میں پینٹاگون کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے کسی ساحل کے قریب کوئی ایرانی شپ موجود نہیں اور کوئی مدرشپ بھی نہیں ہے جہاں سے ڈرونز لانچ کیے جا رہے ہوں۔

ای پیپر دی نیشن