پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے تجربات سےاستفادہ کرنا چاہتے ہیں۔چین کے شہر شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، چین کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چین کے اشتراک سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے. پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.اس دورے سے قبل 32 قبل چین آئی تھی، اس دفعہ مختلف ملک دیکھا. دوست کی ملک کی ترقی موجودہ تاریخ کا معجزہ ہے، یہ مکمل بدل چکا، یہ ترقی پاکستان جیسے ممالک اور مجھ جیسے نئے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین صرف معاشی معجزہ نہیں ہے. بلکہ یہ دیگر شعبوں، انفرا اسٹرکچر، تربیت یافتہ افرادی قوت، صنعتی، تخلیقی کے علاوہ آلودگی کو قابو کرنے، دھویں کو کم اور ختم کرنے میں بھی اس کے اقدامات معجزاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے اقدمات نہ صرف ہمارے لیے حوسلہ افزا ہیں بلکہ چین کے وزیر ماحولیات کی تعریف بھی کروں گی کہ کس طرح سے اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں. پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں. پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز سےنمٹنےکےلیے چین سے مل کر کام کر رہے ہیں۔چین نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے. چین کے تجربات سےاستفادہ کرنا چاہتےہیں، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روز قبل سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچی تھیں اور اسی روز کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی تھی.سربراہ چینی وفد نے کہا تھا کہ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزرا بلال اکبر، عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ مریم نواز کے ہمراہ موجود ہیں۔مریم نواز چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر 8 روزہ سرکاری دورہ کر رہی ہیں، دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے باضابطہ دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اور دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔دورے میں صوبہ پنجاب اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن