پاکستان اورچین اہم امورپرمشترکہ مفادات اور خیالات ہیں:صدرمملکت

صدرمملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اورکاروبار کو ترجیح دے گا. پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اورمدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی. ملاقات میں وزیراعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ، صوبائی وزرا اور چین کے کونسل جنرل نے شرکت کی۔صدرمملکت نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے. دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اورکاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔وفد نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا، وفد نے معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہرکی۔ صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں. پاکستان اورچین اہم امورپرمشترکہ مفادات اور خیالات ہیں. پاکستان اورچین کے مابین کئی دہائیوں پرمحیط گہری دوستی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گوادرپورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اوراقتصادی حب کے طورپرترقی دینا میرا وژن تھا. گوادربندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہترہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اوراقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا، پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اورکاروبار کو ترجیح دے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اورمدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔صدرآصف زرداری نے مزید کہا کہ سندھ میں چینی زبان کے کورسزمتعارف کرائے گئے ہیں. چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن