اقوام متحدہ نے چلی کے سفیر کی سربراہی میں بے نظیر بھٹوقتل کی تحقیقات کے لیے باقاعدہ کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

Feb 12, 2009 | 08:52

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ کمیشن میں جنوبی امریکہ، انڈونیشیا اور سویڈن کے ارکان شامل ہوں گے، تاہم ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ تحقیقات کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان ادا کرے گا جبکہ دیگر اخراجات دوست ممالک برداشت کریں گے۔
مزیدخبریں