کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اسلام آباد سے کراچی پہنچنے کے بعد ائر پورٹ سے سیدھے نہاری کھانے طارق روڈ جا پہنچے ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وزراءبابر غوری اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔ رحمن ملک نے نجی ٹی وی کے نامہ نگار سے دریافت کیا کہ آپ کو کیسے اطلاع مل گئی میں تو چپکے چپکے ائر پورٹ سے سیدھا یہاں نہاری کھانے پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں ”کھلے“ پھر رہے ہیں اور اس سے کراچی میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر بابر غوری نے کہا کہ ایک ساتھ کھانا کھانے سے آپس میں محبت بڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم سے کسی قسم کی سیاسی بات نہ کی جائے۔