ڈینیل اسٹریچ ہی نہیں اس سے پہلے بھی یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والی کئی اعلیٰ شخصیات نے اسلام قبول کیا ہے۔ یورپ میں اسلام جتنی تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرد و خواتین گوشہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں یہ اسلام کی سچائی اور حقانیت کا جیتا جاگتا مظہر ہے۔ یورپی ممالک دین اسلام سے خائف ہو کر وہاں بسنے والی مسلم کمیونٹی کے خلاف مختلف ناروا قوانین نافذ کر رہے ہیں تاکہ دین اسلام کیخلاف بند باندھا جا سکے۔ مساجد کے میناروں کی اجازت نہ دینے، اذان پر پابندی سمیت دیگر کیا کیا حربے استعمال نہیں کئے جا رہے مگر ان نادانوں کو یہ سمجھ نہیں کہ اسلام تو پھیلنے کے لئے آیا ہے، بھلا اسے جبر سے کون روک سکتا ہے۔ اسلام ایک سچا دین ہے۔ ڈینئل اسٹریچ کے اسلام قبول کرنے سے قبل مائیکل جیکسن کے وکیل نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے۔ اسلام کے خلاف ہرذہ سرائی کرنیوالے نوشتہ دیوار پڑھ لیں کہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دین ”اسلام“ کی سربلندی ہی ہر طرف ہو گی۔
نور خدا ہے کفر کی حرکت پر خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جا سکے گا
(چودھری فرحان شوکت ہنجرا منصورہ ملتان روڈ لاہور 0321-9291302)