وکی لیکس بانی جولیان اسانج کی سویڈن حوالگی بارے مقدمے کی سماعت فروری کو ہوگی

امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک بارے تلہکہ خیز انکشاف کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی سویڈن حوالگی بارے مقدمے کی سماعت24 جنوری کو ہوگی جبکہ سویڈن نے اسے اپنی قوم کا دشمن قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جولیان اسانج24فروری کو لندن میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونگے جہاں وہ خود کو سویڈن کے حوالے کرنے کا دفاع کریںگے میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت انہیں دو خواتین کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں تفتیش کےلئے سویڈن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے جولیان اسانج کے وکلاءکا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو سویڈن ہی انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے لہٰذا وہ اس حوالے سے بھرپور دفاع کریںگے۔ دوسری جانب سویڈن کے وزیراعظم فریڈرک دبن فلٹ کا کہنا ہے کہ جولیان اسانج پوری قوم کے مشترکہ دشمن ہیں لہٰذا ان کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن