کراچی میں چپ تعزیے ایام عزا کا آخری جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچ کراختتام پذیرہوگیا ہے۔

Feb 12, 2011 | 12:07

سفیر یاؤ جنگ
چپ تعزیے ایام عزا کا آخری جلوس نشتر پارک سے برامد ہوا، یہ جلوس ہرسال آٹھ ربیع الاول کو نشتر پارک سے برامد ہوتا ہے، نشرپارک سے برامد ہونے والا جلوس سکواڈ کی سربراہی میں اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں عزاداران نے نوحہ خوانی اورسینہ کوبی کی۔ اس موقع پرسیکیورٹی کےسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں نے کلیئرکرنے بعد جلوس کو گزرنے دیا جبکہ جلوس کے راستوں کو پر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا تھا۔اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گی تھی۔
مزیدخبریں