چین میں عوام کو تمام ریاستی و صوبائی آرٹ گیلریوں ،لائبریوں اور ثقافتی مراکز تک مفت رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین میں موسم بہارکےجشن کے خاتمے کے بعد وزارت ثقافت و فنانس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک عوام کو تمام ملک کی تمام آرٹ گیلریوں ، لائبریوں اور ثقافتی مراکز تک مفت رسائی حاصل ہوگی ۔ چین میں پہلے ہی کافی عجائب گھروں اور گیلریوں میں عوام کو مفت داخلے کی سہولت حاصل تھی مگر اب اس سال کے آخر تک لوگ تمام ثقافتی مراکز میں بھی مفت داخل ہوسکیں گے۔ ان مراکز میں آنے والے بہت سے وزٹرز نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور تجویز دی ہے کہ مفت داخلے کی وجہ سے رش سے بچنے کے لیے وزٹر کی بکنگ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن