سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام کے لئے دونوں ممالک کو باہمی تنازعات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیرنے کہا کہ گزشتہ دنوں بھوٹان میں پاکستان اوربھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کی بات چیت خاصی مفید رہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تنازعات کے حل کے لئے بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے اورپاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ پاک بھارت مذاکرات تین مراحل پرمشتمل ہوں گے۔ جون کے بعد دوبارہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات طے پا چکے ہیں۔ سلمان بشیرکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کو دنیا سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا، عالمی امن اور استحکام کے لئے اس خطے کی معاشی ترقی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ دونوں ممالک ڈیڈ لاک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن