سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ پاک بھارت مذاکرات تین مراحل پرمشتمل ہوں گے۔ جون کے بعد دوبارہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات طے پا چکے ہیں۔ سلمان بشیرکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کو دنیا سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا، عالمی امن اور استحکام کے لئے اس خطے کی معاشی ترقی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ دونوں ممالک ڈیڈ لاک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام کے لئے دونوں ممالک کو باہمی تنازعات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔
Feb 12, 2011 | 15:27