وزیرتجارت امین فہیم نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات بائیس ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گی

Feb 12, 2011 | 16:22

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا کہ وزارت تجارت کے اقدامات سے رواں سال پاکستانی برآمدات میں پچاس فیصد اضافہ ہوجائے گا جبکہ چین کو برآمد کی جانے والی اشیاء میں دو سو چوراسی اشیاء شامل ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ
بھارت اور بنگلہ دیش کی مخالفت کے باوجود پاکستان مارچ میں یورپی یونین کی طرف سے دی جانے والی برآمدی رعایت کے لئے ڈبلیو ٹی او کی منظوری حاصل کرلے گا۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی آم کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال جاپان، آسٹریلیا، یورپ اور امریکہ کو بھی آم برآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان فیشن ڈیزائنگ انسٹی ٹیوٹ کو ڈگری جاری کرنے والے ادارے کی حثیت دی جا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں چھ مزید فیشن ڈیزائنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے۔ وزیر تجارت نے بتایا کہ ٹریڈ نگ کارپوریشن آف پاکستان کے خلاف چینی کے درآمد میں کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں ہو سکی۔
مزیدخبریں