عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر کراچی میں گھی اور تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ مقامی طورپرگھی اور تیل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے گھی کے سولہ کلو کنستر کی قیت بیس روپے اضافے کے بعد چھبیس سو اسی روپے اور تیل کے کنستر کی قیمت پچیس سو روپے سے بڑھ کر پچیس سو بیس روپے ہوگئی۔ آل کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ پام ائل کی قیمت کو جواز بنا کرکوکنگ آئل کی قیمت میں فوری طور پراضافہ ناجائز ہے، پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مارچ سے پہلے نہیں پڑسکتے۔