توہین عدالت کیس، آئینی ماہرین کےخیال میں وزیراعظم عدالت کو مطئمن نہ کرسکےتوانہیں چھ ماہ قید یا اسمبلی رکنیت سے ہاتھ بھی دھونا پڑسکتے ہیں۔

آئینی ماہرین کاکہناہےکہ این آراو عملدرآمد کیس میں توہین عدالت کا الزام ثابت ہونے پروزیراعظم کو قید کی سزا ہوگئی تو بھی وہ اپنے عہدے پر برقراررہیں گےجبکہ اسمبلی رکنیت سے نااہلی کی صورت میں وہ وزارت عظمی کے منصب سے بھی سبکدوش ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے تیرہ فروری کو طلب کررکھا ہے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن