عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں ایک خصوصی محفل کاانعقادکیاگیاجس کااہتمام چوہدری نورالحسن تنویر،آزاد علی تبسم، محمد افتخار بٹ اور چودھری محمد شفیع نے کیا تھا۔ یہ پاک محفل دبئی میں واقع سوڈانی کلب میں ہوئی جس میں محمدرفیق،ضیا قادری، افضال انجم،اخترعلی قادری،حافظ جمیل احمد قادری، ڈاکٹر اکرم شہزاد، عمران نواز، روشن دین اور دیگر نعت خواں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔منفردخصوصیات کی حامل اس یادگارمحفل میں پاکستانی کمیونٹی دبئی کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے ماہ ربیع الاوّل کی اہمیت اورقدرومنزلت پرروشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ربیع الاوّل دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خوشی کا مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے میں آنحضور کی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ کی تشریف آوری سے ظلمتیں اور گھٹا ٹوپ اندھیرے اجالوں میں بدل گئے۔ آپ رحمت دو جہاں بن کر تشریف لائے۔ آپ کی ذات اقدس کا فیض ہر دور میں نمایاںرہا۔ پروگرام مذہبی پاکستانی کمیونٹی دبئی کے چودھری راشد علی، حاجی محمد نواز، محمد یونس پراچہ، چودھری منیر انور، محمد شاہد جمیل، عبدالوحید پال، چودھری ظفراقبال، شیخ محمد عارف، نصراقبال ہاشمی، محمد یاسین اور دیگر متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حافظ زاہد علی نے بطریق احسن انجام دے۔ اس موقع پر حاضرین مجلس کے درمیان قرعہ اندازی ہوئی اور خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ عطا کئے گئے۔
دُبئی میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پرخصوصی تقریب
Feb 12, 2013