وفاق کی جانب سے عدم ادائیگیاں، پی ایس او کا مالیاتی بحران شدید

Feb 12, 2013


اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی حکومت کے اداروں کے ذمہ 155ارب روپے کے بقایا جات نہ ملنے کے باعث پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او) کا مالیاتی بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ، جس کے باعث پی ایس او کو تیل سپلائی کرنے والے بین الاقوامی کمپنیوں کی ادائیگیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔پیر کو ذرائع کے مطابق پی ایس او نے گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اے کو پیٹرولم کمپنی سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوںکو تیل کی ادائیگی کے لئے 15ارب روپے دیئے جائیں۔ مگر اب تک اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ اگر پی ایس او اور یہ رقم عالمی کمپنیوں کو فراہم نہ کرسکی تو یہ ڈیفالٹ کرجائےگی جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران پی ایس او کو تیل فراہم کرنے والی عالمی کمپنیوں کو55ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

مزیدخبریں