”پتنگ باز سجنا “شناحت بن چکا ہے، جہاں جاتی ہوں پرستار سنانے کی فرمائش کرتے ہیں : فریحہ پرویز

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا کہ ”پتنگ باز سجنا“ شناحت بن چکا ہے اور جہاں جاتی ہوں پرستار سنانے کی فرمائش کرتے ہیں‘ خوبصورت آواز خدا کا بہترین تحفہ ہوتی ہے اورسریلی گائیگی فنکار کو سدابہار بنا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے حالات پر آنکھیں بند نہیں کر لینی چاہئیں بلکہ ایک قوم کی طرح متحد ہو کر انکا مقابلہ کریں گے تو کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہیں انہیں دہشت گردی سے ڈرا کر گھروں تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ثقافتی سرگرمیوں کا محور ہے انشااللہ وہ دن ضرور آئے گا جب یہاں پہلے کی طرح میوزک کنسرٹ‘ عالمی کھیلوں کے مقابلے اور اسی طرح کی دیگر سرگرمیاں نظر آئیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...