قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سپرایٹ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپرایٹ دوسرے مرحلے کا آغاز آج منگل سے ہوگا۔ گروپ اے میں اسلام آباد اور سیالکوٹ ریجن کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ بی میں حیدرآباد اور لاہور راوی کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں نبردآزما ہوں گی جبکہ لاہور شالیمار اور کراچی بلیوز کے درمیان میچ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن