حکم امتناعی کے باوجوداولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (سید عارف حسن) کی جنرل کونسل کا اجلاس آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ دوسری جانب اسلام آباد میں قائم کی جانے والی انٹرم کمیٹی نے اجلاس کو رکوانے کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے کہ اس غیرقانونی اجلاس کو روکا جائے جبکہ عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (سید عارف حسن) کا معاملہ حل ہونے تک پی او اے اکا¶نٹ کو بھی منجمد کر دیا جائے۔ پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی جانب سے جنرل کونسل اجلاس کے لئے گذشتہ ماہ نوٹس جاری کیا تھا۔ آج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان اولمپک کے حوالے سے ارکان کی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد اجلاس میں ہونے والے فیصلے 15 فروری کو لوزان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں حکومتی سرپرستی میں بنائی جانے والی پی او اے انٹرم کمیٹی کا بھی خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں شرکت کے لئے اہم فیڈریشنز کے عہدیداران رات گئے وفاقی دارالحکومت میں پہنچ گئے ہیں جبکہ آج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے پی او اے سے الحاق رکھنے والے افراد کی اکثریت نے لاہور میں ایک روز قبل ہی ڈیرے جما لئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...