لاہور + گوجرانوالہ (وقائع نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) خسرے سے کمسن بچی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی منور کی 2 سالہ بیٹی فاطمہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ این این آئی کے مطابق پنجاب میں دو روز کے دوران مزید 101 بچوں میں خسرے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ۔ لاہور ہائی کورٹ میں خسرہ کی وباءسے قیمتی جانوں کے ضیاع کے معاملہ پر جوڈیشل انکوائری کے ذریعے ذمہ داروں کا تعین کرنے کےلئے رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت خسرہ کی وبا پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
آرٹیکل25 کے تحت صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومتوں کی ذمہ دار ی ہے۔اے پی پی کے مطابق سول ہسپتال جامشورو میں خسرہ سے متاثرہ ایک اور بچی تہمینہ انتقال کر گئی۔ خسرہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد گیارہ ہو گئی۔
خسرہ
خسرہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع، جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر
Feb 12, 2013