اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل پبلک سروس کمشن کے نئے چیئرمین ملک آصف حیات کی زیر صدارت مختلف سروسز گروپوں کے گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کی گریڈ20 اور 21 میںترقیوں کےلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا پہلا 3 روزہ اجلاس پیر سے شروع ہوگیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ، داخلہ، خارجہ، خزانہ، تجارت اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، چاروں چیف سیکرٹریز، صوبوں کے پولیس سربراہان اور آڈیٹر جنرل پاکستان شریک ہیں۔ اجلاس میں 450 سے زائد افسروں کی ترقیوں کے کیسوں پر غور کے بعد انکی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ترقیوں کےلئے بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دینگے۔
افسران/ ترقی
مختلف سروسز گروپوں کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمشن کا اجلاس
Feb 12, 2013