پاکستان اسٹیل ملز 25 فیصد پیداوار کا ہدف 8 ماہ میں بھی حاصل نہ کر سکی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سٹیل ملز 14.6ارب روپے کا بیل آو¿ٹ پیکیج ملنے کے باوجود 6 ماہ کےلئے دیا گیا۔ 25 فیصد پیداوار کا ہدف 8 ماہ میں بھی حاصل نہ کرسکی۔ اوسطاً پیداوار بدستور 12 فیصد پر برقرار۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور وزیر پیداوار انور علی چیمہ سٹیل ملز کی ناقص کارکردگی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید پر برس پڑے۔ وزیر خزانہ نے ہدف پورا کرنے کےلئے مزیدتین ماہ کی مہلت دےدی بصورت دیگرمزید فنڈ دینے سے صاف انکارکردیا۔ سٹیل ملزکی انتظامیہ کوتبدیل کئے جانے کابھی امکان۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملزکی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا جسے چھ ماہ میں 25 فیصد پیداوار بڑھانے کا ہدف دیا گیا جو آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود پورا نہ ہوسکا اور اوسطاً پیدوار 12 فیصد پر برقرار ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر پیداوار سی ای او سٹیل ملز محمد جاوید پر برس پڑے۔ ذرائع کے مطابق وزیر پیداوار نے اس سے پہلے سیکرٹری پیداوار کو ہدایت کی تھی کہ وہ سٹیل ملزکے معاملات کی کڑی نگرانی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...