دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف جئے سندھ قومی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

میرپور (آن لائن) سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کےخلاف جئے سندھ قومی تحریک کی جانب سے میرپور ماتھیلو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، بھٹائی چوک سے نکلنے والی ریلی کے شرکاءنے شہر کے مین چوراہے پر پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک کے رہنماﺅں الٰہی بخش چاچڑ، کمال مہر اور دیگر نے کہا کہ سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام نافذ کرکے پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے، سندھ کی عوام نے پی پی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا مگر حکمرانوں نے اس کے بدلے میں سندھیوں کو ناانصافی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، سندھ دشمن دہرا بلدیاتی نظام بھی اس کی کڑی ہے جس کو ختم کرکے پی پی اپنے گناہوں کا ازالہ کرسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...