پشاور: دکاندار فحش فلموں اور ویاگرا طرز کی ادویات کی فروخت روک دیں: طالبان


پشاور (آن لائن) طالبان نے پشاور اےک معروف مارکےٹ مےں دکانداروں کو خبردار کےا ہے کہ وہ ”فحش فلموں“ اور مردانہ صلاحےت بڑھانے والی وےاگرا طرز کی ادوےات کی فروخت روک دےں۔ دکانداروں نے پےر کے روز فرا نسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہےں شمال مغربی شہر پشاور کے کنارے پر واقع کارخانہ بازار مےں دکانےں کھولنے کے بعد ہاتھ سے تحرےر کئے ہوئے پمفلٹس موصول ہوئے ہےں۔ تحرےک طالبان خےبر کے نام پر تقسےم کئے گئے پمفلٹس کی کاپےوں مےں کہا گےا ہے کہ جنسی صلاحےت مےں اضافے کا باعث بننے والی ادوےات، فحش اور بےہودہ فلموں کی فروخت شرےعت کے منافی ہے۔ وہ تمام لوگ جو اس کاروبار مےں ملوث ہےں، انہےں خبردار کےا جاتا ہے کہ اس پےشے کو ترک کر دےں اور قانونی کاروبار کا آغاز کرےں ورنہ نتائج کا سامنا کرنے کےلئے تےار رہےں۔
طالبان

ای پیپر دی نیشن