اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) کامران فیصل قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ کامران فیصل کیس کی فرانزک رپورٹ ابھی تک نہیں ملی۔ فرانزک رپورٹ آنے تک مہلت دی جائے۔ عدالت نے کامران فیصل کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ ضرورت پڑنے پر پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کو طلب کیا جا سکتا ہے۔ کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
کامران قتل کیس