فوجی سازو سامان کے 50 کنٹینر پاکستان کے راستے واپس بھیج دئیے، امریکی فوجی ترجمان


کابل (اے ایف پی + آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان سے امریکی فوجی ساز و سامان کے انخلا کیلئے پاکستانی راستہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان مارکوس سبیٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے پچاس شپنگ کنٹینرز پاکستان منتقل کئے ہیں اور پاکستانی راستے کا افغانستان سے فوجی ساز و سامان کے انخلا کے لئے استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل لیس کیرل نے بتایا کہ امریکی فوج کا اسلحہ اور دیگر فوجی آلات افغانستان سے پاکستان کے راستے واپس بھیجے جا رہے ہیں۔ ہر قافلے میں 25 نیٹو کنٹینر بھیجے گئے ہیں۔
امریکی فوجی ترجمان

ای پیپر دی نیشن