ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں: ڈاکٹر سعود اختر شیخ

لاہور (نیوز رپورٹر) جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں، ان کا تسلسل جاری رہنا ضروری ہیں لیکن مزاکرات کی کامیابی کیلئے لچک کا مظاہرہ کرنا اور وسیع تر ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔ ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا گزشتہ رات جی سی ڈی اے نے وائے ڈی اے اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں پل کا کردار ادا کرتے ہوئے طویل مذاکرات کرائے، جو رات 9.30سے شروع ہو کرصبح 4.00بجے تک جاری رہے، اس دوران ڈاکٹروں کے مسائل کے حل اور اس ڈیڈ لاک سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...