لاہور (پ ر) الاخیار فاونڈیشن کے مینڈنگ ہارٹ (Mending Heart) پراجیکٹ کے تحت دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا 7 سالہ بچی سبین شہزادی کا نامور ہارٹ سرجن کرنل ڈاکٹر عابد حسین نے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب فری آپریشن کیا۔ علاوہ ازیں الاخیار فاونڈیشن کے صدر سید اخیار حبیب عرفانی کی زیرصدارت اجلاس میں مینڈنگ ہارٹ پراجیکٹ کیلئے کثیر فنڈز مختص کئے گئے جبکہ مستحق مریض بچوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت فاونڈیشن کے صدر دفتر عرفانیہ ماڈل ہائی سکول سندر شریف ملتان روڈ میں ہر اتوار صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک میڈیکل ٹیم کے زیرنگرانی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔