بھارت کی چالاکیاں، افضل گورو کی پھانسی سے متعلق لکھا جانے والا خط ان کی موت کے اکیاون گھنٹے بعد اہلخانہ کو موصول ہوا۔

کشمیری رہنما افضل گورو کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پھانسی پربھارت کوشدید تنقید کا سامنا ہے، بھارت کی ڈاک سروس کا پہیہ افضل گورو کی باری جام ہوگیا اور کشمیری رہنما کی پھانسی کی اطلاع دو روز بعد ان کے اہلخانہ کو ملی. جس نے بھارتی حکام کی بدنیتی اور ان کی تیز ترین ڈاک سروس کا بھانڈا پھوڑدیا ہے. اتنا ہی نہیں پھانسی کے روز افضل گورو کی جانب سے اپنی اہلیہ کو لکھا گیا خط تاحال انہیں موصول نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن