لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ناصرسعید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارمشتاق شاہ کے وکیل نے دلائل دئیے کہ پنجاب حکومت میٹروبس کے ایک منصوبے کی کامیابی کے لئے اس روٹ پرچلنے والی ہزاروں بسوں اور رکشوں کو بند کر کےعوام کو انکی سفری سہولیات سے محروم کررہی ہے۔ جس کے باعث نہ صرف مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد بے روز گارہوچکے ہیں۔ جس پرعدالت نے پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ فروری کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ نے میٹرو بس کے روٹ پرپبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
Feb 12, 2013 | 13:18