عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی اورامن وامان کی بگڑتی صورتحال کےپیش نظرکل جماعتی کانفرنس بلانےکااعلان کیاتھا جس میں دوسری سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی طرح جماعت اسلامی کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم جماعت اسلامی نے اے این پی کی اےپی سی میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کاکہناہےکہ اے این پی نےپانچ سال تک دہشت گردوں، بلیک واٹر اورنیٹوفورسزکوڈرون حملےجاری رکھنے میں تعاون فراہم کیاجس کےنتیجےمیں ہزاروں معصوم شہری شہیدہوئے۔ انہوں نےکہاکہ ایسےوقت میں جبکہ اےاین پی اقتدارکی پانچ سالہ مدت پوری کرچکی ہے دہشت گردی کوبنیاد بنا کراے پی سی کا انعقاد شہداء کے خون سے غداری کےمترادف ہے۔