شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے ملک سے فرار میں معاونت کے الزام میں مزید دو افراد کو نامزد کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان میں نجی ٹریول ایجنسی کا ملازم خرم بھی شامل ہے جس سے تفتیش کا آغازکردیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کے بھائی نواب علی جتوئی کوبھی شاہ رخ کے فرار کی معاونت کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے.