قراردادکا متن ہے کہ جس طرح میٹروبس سروس پر سبسڈی دی جارہی ہے ویسے ہی پنجاب کے تمام اضلاع کوسستی ٹرانسپورٹ کے لیے ماہانہ بنیادوں پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دی جائے۔ چوہدری ظہیر الدین نے قرارداد میں کہا ہے کہ سستی ٹرانسپورٹ اور سبسڈی صرف لاہور ہی نہیں باقی اضلاع کے عوام کا بھی حق ہے۔ چوہدری ظہرالدین نے قرارداد میں یہ بھی لکھا ہے کہ آج جیسے میٹروبس سروس کے حوالے سے مسلم لیگ قصیدہ گوئی کر رہی ہے اسی طرح سستی روٹی منصوبے کے حوالے سے بھی تعریفوں کے پل باندھے گئے تھے لیکن صوبے کے بتیس ارب روپے تندورمیں جھونکنے کے بعد اس منصوبے کا اب کہیں نام و نشان بھی باقی نہیں ہے۔