سپریم کورٹ نے چیرمین نیب ایڈمرل ر فصیح بخاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اٹھارہ فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

Feb 12, 2013 | 18:56

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیب چیرمین کی طرف سے صرر آصف علی زرداری کو لکھے گئے خط پر توہین عدالت کی کارروائی کر رہا ہے، خط میں عدلیہ کےمتعلق مبینہ طور پر توہین آمیز زبان استمال کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران چیئرمین نیب نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ایڈووکیٹ یوسف مرزا کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔ کیس کی سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں