سندھ ہائیکورٹ نے نوشہرو فیروزکےصوبائی اسمبلی کے چارقومی اسمبلی کے دو حلقوں کی ازسرنو حد بندی کے احکامات جاری کردیئے

Feb 12, 2013 | 19:34

خصوصی رپورٹر

سندھ ہائی کورٹ میں نوشہرو فیروز کی صوبائی حلقوں کی حد بندی کے حوالے سےمرید علی شاہ نے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے حد بندی کی ہدایت کی لیکن اس پر عمل نہ ہوسکا۔ جس کے بعد رکن قومی اسمبلی ظفرعلی شاہ نے بھی ایک درخوست دائر کی تھی کہ ضلع نوشہرو فیروز کے چار صوبائی جبکہ قومی اسمبلی کے دوحلقوں کی آبادی کے تناسب سے حد بندی کی جائے۔ مذکورہ درخواست پر الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا تھا کہ نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نے الیکشن کمیشن کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ مزکورہ حلقہ بندیاں کرکے تیس دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

مزیدخبریں