ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل شدید مالی بحران کا شکارہوگئی جس کی بدولت پاکستان میں فرنس آئل کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Feb 12, 2013 | 20:24

کامرس رپورٹر

پی ایس او ذرائع کے مطابق اس وقت مختلف اداروں پرپی ایس او کے واجبات ایک سواٹھاون ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں جس میں کیپکو،حبکو،پیپکو،پی آئی اے،پاکستان ریلوے،کے ای ایس سی اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ پی ایس او نے آئندہ دس روز کے دوران فرنس آئل کی درآمد کے لئے ایل سی کی مد میں پچاس ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے اور اگر ایل سی ڈیفالٹ ہوتی ہے تو پی ایس او کو دوبارہ فرنس آئل کی درآمد کے لئے پینتالیس روز درکار ہونگے،ایل سی ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں ملک بھرمیں فرنس آئل کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں بجلی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے باعث پی ایس او کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سپلائرز کو ادائیگی کرنا مسئلہ بن چکا ہے، پی ایس اونے مالی بحران سے نکلنے کے لئے حکومت سے فوری طور پر ساٹھ ارب روپے طلب کرلئے ہیں،دوسری جانب پی ایس او کی مالی مشکلات کودیکھتے ہوئے حکومت نے فوری طورپرپانچ ارب روپے جاری کردیئے ہیں جسے پی ایس او ذرائع نے ناکافی قراردیا ہے۔

مزیدخبریں