جنوبی افریقہ کے باؤلرز کا خوف، موسم کی سختیاں یا مصیبتوں کے پہاڑ، قومی ٹیم کے چار اہم مہرے ان فٹ ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ نے آفتوں سے چھٹکارے کیلئے بکرا صدقہ کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ جنوبی افریقہ آغاز سے ہی مشکل ثابت ہوا، اور ٹیم پریشانیوں میں گھری دکھائی دی۔ ابھی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہی نہ ہوا تھا کہ اوپنر توفیق عمر اور حارث سہیل ان فٹ ہوکر وطن واپس لوٹ آئے۔ محمد عرفان بھی ہمسٹرنگ انجری کےباعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے اور اب چار اہم کھلاڑیوں کو بھی جنوبی افریقہ کا موسم ٹف ٹائم دے رہا ہے۔ ان میں اوپنر محمد حفیظ کو فلو جبکہ سرفراز احمد کوناک دردکاسامنا ہے۔ ادھرناصرجمشید ٹخنہ کی انجری کا شکار ہیں جبکہ جنید خان بھی زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اور انکی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے تاہم فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو راحت علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانےکا امکان ہے۔ گرین شرٹس کی بڑھتی ہوئی مشکلات ، آفتوں اور مصیبتوں سے چھٹکارے کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے کیپ ٹاؤن میں بکرے کا صدقہ دیا اور گوشت مقامی مسلمانوں میں تقسیم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن